Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ کا تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا فیصلہ ،اسلام آباد کچہری میں تمام غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی وکلا چیمبرز گرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا فیصلہ ،اسلام آباد کچہری میں تمام غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی وکلا چیمبرز گرانے کا حکم

اسلام آباد، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا فیصلہ ،اسلام آباد کچہری میں تمام غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی وکلا چیمبرز گرانے کا حکم ،عوامی مقامات اور فٹ بال گراونڈ سے تمام غیر قانونی تعمیرات اور وکلا چیمبرز گرانے کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف ایٹ کی رہائشی شہناز بٹ کی تجاوزات کے خلاف درخواست منظور کرلی ،سرکاری زمین پر قائم وکلا چیمبرز غیر قانونی قرار دے دیا جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں وکلا کے سینکڑوں غیر قانونی چیمبرز قائم ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے فیصلہ سنادیا ۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا کہ وفاقی حکومت 23 مارچ کو اسکولوں کے درمیان فٹ بال ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کرے،فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد عظیم وکیل قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا جائے۔فیصلے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت غیر ضروری التوا کے بغیر ڈسٹرکٹ عدالتوں کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ کمپلیکس کی تعمیر مکمل کرے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اگر وکلا فٹ بال گراونڈ خالی نہیں کرتے تو وفاقی حکومت اور سی ڈی اے 23 مارچ تک گرانڈ خالی کرائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔