Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنیکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنیکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنیکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق یکم اپریل کو موصول ڈاک کو آج نائب کے ذریعے تقسیم کرنے بھیجا، 8 لفافے جج صاحبان کے پی ایس کو وصول کرائے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت دیگر جج صاحبان کے نام لیٹرز تقسیم کرائے، لفافے کھولے گئے جن میں سفید پاڈر کی آمیزش پائی گئی۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ججوں کوبھیجے گئے خطوط میں پاڈر تھا، خطوط کے متن میں اینتھریکس لکھا تھا، خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہلکار نے فوری سینیٹائزر استعمال کیا، منہ ہاتھ دھویا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق خط بھیجنے والے کانام ریشم درج ہے، پتا نہیں لکھا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔