واشنگٹن، امریکی کمپنی جلد ہی آئی فون 13 متعارف کرانے جا رہی ہے، جو ٹیکسٹ اور فون کالز سیلولر سگنل یا وائی فائی کے بغیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ایپل انتظامیہ کے مطابق نئے آئی فونز میں زمین کے نچلے مدار پر گردش کرنے والے سیٹلائیٹس کی کمیونیکشن کنکٹویٹی کا فیچر ہوگا۔ایپل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے فیچر سے فون کالز کرنا، میسجز بھیجنا اور انٹرنیٹ سروسز کا حصول ان علاقوں میں بھی ممکن ہوگا جہاں سیلولر کوریج موجود نہیں ہوگی۔ایپل انتظامیہ کے مطابق یہ ایسا فیچر ہے جو اب تک کسی بھی اسمارٹ فون میں متعارف نہیں کرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیٹ ورک آپریٹرز کو سیٹلائیٹ کمیونیکشنز پرووائڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ آئی فونز سیٹلائیٹ نیٹ ورک پر بغیر اضافی لاگت پر کام کرسکیں۔مختلف سیٹلائیٹ کمپنیوں جیسے گلوبل اسٹار کے سیٹلائیٹس میں این 53 فریکوئنسی بینڈ موجود ہے جو کوالکوم کے نئے ایکس 65 فائیو جی موڈیم کو سپورٹ کرتا ہے۔آئی فون 13 چودہ ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا، جبکہ 24 ستمبر سے وہ صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اس سال آئی فون 13 سیریز کے تمام ماڈلز بیک وقت فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔اس سے قبل 2020 آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 پرو میکس کو دیگر 2 ماڈلز کے مقابلے میں ایک ماہ بعد فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
بغیر سگنلز اور وائی فائی کے میسج اور کال کا حامل دنیا کا پہلا اسمارٹ فون
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔