Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاننواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہو گی،وزیرداخلہ

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہو گی،وزیرداخلہ

اسلام آباد، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وطن واپس آنے کی صورت میں نواز شریف کو 72 گھنٹوں میں سفری دستاویز جاری کر سکتے ہیں لیکن مریم نواز سمیت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کے باعث پاسپورٹ کی تجدید ممکن نہیں،آج رات نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو جائے گی،نواز شریف کی جانب سے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کافیصلہ بدلنے کامشورہ دیدیا،پی ڈی ایم کو کہوں گا لانگ مارچ کے فیصلے کو رمضان کے بعد لے جائیں ،26 مارچ کو بھی پی ڈی ایم آناچاہے توکوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، پی ڈی ایم نے قانون ہاتھ میں نہ لیا تولانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید کے مطابق نواز شریف کے پاسپورٹ کی میعاد آج رات بارہ بجے ختم ہوجائے گی ۔ نواز شریف نے عدالت کی جانب سے ون ٹائم بیرون ملک جانے کی اجازت کا غلط استعمال کیا۔ نواز شریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ وطن واپس آنے کی صورت میں نواز شریف کو 72 گھنٹوں میں سفری دستاویز جاری کر سکتے ہیں لیکن مریم نواز سمیت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کے باعث پاسپورٹ کی تجدید ممکن نہیں۔سینیٹ الیکشن کے حوالے سے شیخ رشید کا مؤقف تھا کہ فی الحال ملکی سیاست تین مارچ کو ہونیوالے سینیٹ الیکشن کے گرد گھوم رہی ہے، جو لوگ سرپرائز کی توقع رکھتے ہیں انہیں بتادوں کہ کوئی سر پرائز نہیں ہو گا۔ او پن یا سیکرٹ بیلٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ 3 مارچ سے قبل آ جائے گا۔ 4مارچ کے بعد ملک میں افواہوں کا بازار ختم اور سیاسی استحکام آئے گا۔عمران خان فتح یاب ہو کر سر خرو ہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔