Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانوفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے 3افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ 5افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے دی ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے 3افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ 5افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے دی ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ،وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے 3افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ 5افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے دی ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ترقیوں کی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20سے 21 میں ترقی پانے والے افسران میں سہیل علی خان، سید مبشر توقیر شاہ اور عنبرین جان جبکہ گریڈ 19سے 20میںترقی پانے والے افسران میں مبشر حسن، شفقت عباس، علی نواز ملک، طاہرہ سیدہ اور عمران تنویر شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔