اسلام آباد ،وفاقی بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں ، حکومت نے کسٹم سروس گروپ کے7افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ14افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے دی ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ترقیوں کی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹم سروس گروپ کے گریڈ 20سے 21 میں ترقی پانے والے افسران میں محمد اقبال بھوانہ، سید واجد علی، رباب سکندر ، ذوالفقار یونس، شہناز مقبول ، احمد رئوف اور سیما رضا بخاری شامل ہیں جبکہ گریڈ 19سے 20میں ترقی پانے والے افسران میں حسن ثاقب شیخ، مسعود احمد، فیاض رسول میکن، ثناء اللہ ابڑو، محمد طاہر، نعیمہ بتول ، محمد سلیم میمن، عامر تہیم ، یوسف حیدر اورکزئی، منیب سرور ، محمد اسماعیل، فرخ سجاد، طیبہ کیانی معید اور محمد نیئر شفیق شامل ہیں۔