18

وزیر اعظم کا انتخابی اصلاحات پراتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات پرپارٹی اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا جبکہ یہ اجلاس 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ پارلیمانی پارٹی اور اتحادیوں کوانتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پربریفنگ دی جائے گی جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اورانتخابی اصلاحات پرمشاورت ہوگی۔ ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پراتحادیوں سے اتفاق رائے پربات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں