اسلام آباد (سب نیوز) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے اکیڈمک سٹاف اور دیگر ملازمین پر مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی دھمکی دیدی ، ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے مراسلہ جاری کر دیا، عملے کو اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے کل ایچ ای سی کے باہر ہونے والے دھرنے میں شرکت سے سختی سے منع کر دیا گیا ہے ۔ مراسلے کے مطابق یونیورسٹی قوانین کے تحت ملازمین کسی بھی سیاسی یا ادارے کا نظم و ضبط خراب کرنے کے حوالے سے کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہیں بن سکتے ، یونیورسٹی میں نظم و ضبط برقرار رکھنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ، اس لئے تمام ملازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ احتجاجی پروگرام سے دور رہیں اور یونیورسٹی میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ، خلاف ورزی کی صورت میں ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی کال پر ایچ ای سی کے باہر احتجاج اور دھرنادیاجائیگا۔
مطالبات کے حق میں احتجاج نہیں کرنا؟اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ کی ملازمین کو دھمکی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔