Friday, March 29, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ہائی کورٹ میں فراڈ کیس کی سماعت 25اکتوبرتک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فراڈ کیس کی سماعت 25اکتوبرتک ملتوی

اسلام آباد،سرمایہ کاری کے نام سے عوام کو لوٹنے کا کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ میں بی فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمن کی جائیداد ضبطگی، نیب حراست اور بینک اکاونٹس منجمد کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔وکیل سیف الرحمن نے موقف اختیار کیا کہ نیب آرڈیننس آگیا ہے ، ہمارے موکل کو نیب نے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ کے کیس میں کل ہم نے تفصیلی آرڈر جاری کیا ہے پہلے وہ پڑھ لیں ، آپ کے کیس میں ہم نے تفصیلی سے وجوہات جاری کی ہیں ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس کیس میں ایس ای سی پی اور نیب سے متعلق تفصیل بھی جاری کی ہے ،وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب آرڈیننس کے بعد ہمارا کیس نیب کا بنتا ہی نہیں ۔عدالت نے کہا کہ ہم نوٹس کر دیتے ہیں لیکن آپ کو ساتھ وقت بھی دیتے ہیں کہ تیاری کر کے آئیں ، اگلی سماعت پر نیب آرڈیننس پر تیاری کر کے آئیں کہ آپ کا کیس کا کس حد تک متاثرہ یے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ملزم سیف الرحمن اس وقت جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہے۔