Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس، ناقص کارکردگی پر 4 ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب ،3تھانوں کے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس ، ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آخری وارننگ جاری

اسلام آباد پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس، ناقص کارکردگی پر 4 ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب ،3تھانوں کے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس ، ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آخری وارننگ جاری

اسلام آباد ،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ناقص کارکردگی پر 4 ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب کرلی،3تھانوں کے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آخری وارننگ جاری کر دی ،ایس ایچ او رمنا کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے 24 گھنٹوں کا وقت دے دیا گیا، ٹاسک مکمل نہ ہونے پر ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

جمعہ کو ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر کے کرائم کا جائزہ لیا گیا ۔ایس ایس پی آپریشنز نے ناقص کارکردگی پر 4 ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب کرلی،3تھانوں کے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری،ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آخری وارننگ جاری کر دی گئی ،ایس ایچ او رمنا کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے 24 گھنٹوں کا وقت دے دیا، ٹاسک مکمل نہ ہونے پر ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ15 دنوں بعد دوبارہ کرائم میٹنگ کروں گا، دوبارہ ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،تمام افسران اپنی کمر کس لیں اور کارکردگی بہتر بنائیں، جرائم کے سدباب، ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں، شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔