Saturday, October 5, 2024
ہومپاکستانوفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ کے 21افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ 13افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے دی، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ کے 21افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ 13افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے دی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ،وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ کے 21افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ 13افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے دی ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ترقیوں کی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20سے 21 میں ترقی پانے والے افسران میں جمیل انور، عائشہ حمیرہ چوہدری ، عالمگیر احمد خان، محمد بلال، محمد خورشید ، طارق رشید، ثمر احسان ، افتخارالحسن شاہ گیلانی، ڈاکٹر طارق موج، سید معظم علی،، تیمور تجمل، ڈاکٹر عصمت نواز ، میر حسن نقوی، قمر سرور عباسی ، سعد فضل عباسی ، عالم زیب خان، محمد اشفاق گھمن، ساجد محمود قاضی، رضوان احمد شیخ ، سید مجتبیٰ حسین اور منیر حمد شامل ہیں۔ علاوہ ازیں گریڈ 19سے 20میں ترقی ترقی پانے والوں میں غلام مجتبیٰ ، انیتا تراب، ریحان سلیم، عائشہ زرین صدیق، سمرین زہرہ، عبدالشبیر خان خٹک، خالدہ بشیر، کامران فاروق انصاری، احمد جان ملک، ، محمد مراد رحیموں، محمد عرفان خان، ارشد فرید خان اور محمد پرویز عالم شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔