Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانعالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت اوراس کے معاشی مستقبل وامکانات پرعظیم اعتمادکااظہار

عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت اوراس کے معاشی مستقبل وامکانات پرعظیم اعتمادکااظہار

اسلام آباد،وفاقی وزیرخزانہ حماداظہرنے کہاہے کہ عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معیشت اورمستقبل کے معاشی منظرنامے پربڑے اعتمادکااظہارکیاہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان نے کل اپنی نوعیت کی پہلی تین مراحل پرمشتمل کیپٹل مارکیٹ کی ٹرانزیکشن کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔انہوں نے کہاکہ 5، 10، اور30 سالہ مدت کے یوروبانڈز کوبالترتیب 6 فیصد، 7.375 فیصد اور8.875 فیصد کی شرح سے فروخت کیا گیاہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ بڑے عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معیشت اوراس کے معاشی مستقبل وامکانات پراپنے عظیم اعتمادکااظہارکیاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔