Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینگوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمدعلی سدپارہ کے نام

گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمدعلی سدپارہ کے نام

گوادر ،نیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیمامحمد علی سدپارہ کے نام کر دیا اور کہا حکومت کی گوادر کو دنیا کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام بنانے پر توجہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا ، گوادراسٹیڈیم میں سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کے پہلے دوستانہ میچ کا آغاز ہوگیا، کرکٹ میچ میں معاون خصوصی زلفی بخاری،برطانوی ہائی کمشنر سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ پاکستان کے بیٹے محمدعلی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، دنیا آج خوبصورت بلوچستان اوران کے مہمان نواز لوگ دیکھیگی، ایسا خوبصورت گرانڈ دنیا بھر میں دیکھنے کو نہیں ملے گا۔معاون خصوصی نے کہا انشااللہ ہر سال گوادرکرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ ہو گا، حکومت کی گوادرکودنیاکاخوبصورت ترین سیاحتی مقام بنانیپر توجہ ہوگی۔خیال رہے کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا سیلیبریٹی میچ کھیلا جارہا ہے ، میچ میں شوبز شارکس اورگوادرڈولفن کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، نمائشی میچ کا نام سوپر ہے پاکستان کپ رکھا گیا ہے۔نمائشی میچ گوادر کی ترقی اور کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا ، شوبز شارکس کی قیادت پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کریں گے اور فخر عالم،فیصل قریشی،اعجاز اسلم اور دیگر ٹیم شامل ہیں جبکہ گوادر ڈولفن کی ٹیم میں زلفی بخاری ، علی زیدی سمیت مختلف شخصیات شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔