Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانگیس قیمتوں کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں، ترجمان پٹرولیم ڈویژن

گیس قیمتوں کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں، ترجمان پٹرولیم ڈویژن

اسلام آ باد ،ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے گیس قیمتوں کے حوالے سے گردش ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حکومت کی حتی الامکان کوشش ہو گی کہ گیس قیمتیںنہ بڑھائیں جائیں،حکومت قیمتوں حوالے اوگرا سفارشات کا جائزہ لے رہی ہے۔

جمعرات کو ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے گیس قیمتوں کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس قیمتوں کے حوالے سے گردش ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اوگرا نے حکومت کو گیس قمیتیں بڑھانے کیلئے سفارشات ارسال کر دی ہے، اوگرا نے سوئی نادرن کے صارفین کیلئے 644.87 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو فکس کرنے کی تجویز دی ہے، سوئی سدرن کے صارفین کیلئے 788.59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت کرنے کی سفارش کی ہے، حکومت اوگرا سفارشات کا جائزہ لے رہی ہے، حکومت کی حتی الامکان کوشش ہو گی کہ گیس قیمتیںنہ بڑھائیں جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔