Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانآوارہ کتوں پررکنیت معطلی، فواد چوہدری فریال تالپورکی حمایت میں کھڑے ہوگئے

آوارہ کتوں پررکنیت معطلی، فواد چوہدری فریال تالپورکی حمایت میں کھڑے ہوگئے

اسلام آباد، وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری آوارہ کتوں کے معاملے پرفریال تالپورکی معطلی پران کی حمایت میں کھڑے ہوگئے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری آوارہ کتوں کے معاملے پرفریال تالپورکی معطلی پران کی حمایت میں کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا کتوں کے کاٹنے کے واقعات پروزرا کی معطلی کا حکم آئینی خلاف ورزی ہے،ایسے عدالتی فیصلے آئین کی صریحا خلاف ورزی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی اصلاحات خصوصا جج کے تقررکا نظام فوری اصلاحات کا متقاضی ہے، اپوزیشن حکومت کے اصلاحات کے پروگرام میں اپنا کردارادا کرے، پاکستان کے عوام نظام میں بہتری چاہتے ہیں، لانگ مارچ کے التوا کے بعد اصلاحات کا موقع ہے۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سکھرنے آوارہ کتوں کے معاملہ پرپیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور اور گیان چند ایسرانی کی رکنیت معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔