Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسینیٹ انتخابات، فرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن فیس کم پڑ گئی، چندہ جمع کر کے فیس پوری کی

سینیٹ انتخابات، فرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن فیس کم پڑ گئی، چندہ جمع کر کے فیس پوری کی

پشاور،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ امیدوار فرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن فیس کم پڑ گئی، پی پی ارکان نے چندہ جمع کر کے سینیٹ الیکشن کی فیس جمع کروائی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور پارٹی کے سینیٹ امیدوار فرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن فیس کم پڑ گئی۔ الیکشن کمیشن میں 40 ہزار روپے فیس جمع کروانی تھی جبکہ فرحت اللہ بابر کے پاس 32 ہزار روپے تھے۔ الیکشن آفس میں موجود پیپلزپارٹی کے ارکان نے چندہ کر کے الیکشن کی فیس کے پیسے پورے کر دیئے۔ پیپلزپارٹی کے مقامی کارکن یاور نصیر نے چندے میں 50 روپے دیئے جبکہ سب سے زیادہ چندہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان نے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔