Saturday, June 15, 2024
ہومشوبزمعروف پاکستانی گلوکارہ فریحہ پرویز 47برس کی ہوگئیں

معروف پاکستانی گلوکارہ فریحہ پرویز 47برس کی ہوگئیں

لاہور،پتنگ باز سجنا سے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی فریحہ پرویز47برس کی ہوگئیں۔2 فروری کو لاہور میں پیدا ہونے والی فریحہ پرویز نے اپنے فنی کریئر کا آغاز اداکاری سے کیا مگر جلد ہی انہوں نے اپنی آواز کے جادو سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔فریحہ پرویز نے اداکاری کے ساتھ میزبانی بھی کی۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی پر بچوں کے میوزک پروگرام آنگن آنگن تارے کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔1996 میں فریحہ پرویز کا پہلا البم نائس اینڈ ناٹی ریلیز ہوا جس میں شامل بسنت کے حوالے سے گانا پتنگ باز سجنا ریکارڈ بریک ہِٹ ثابت ہوا اور گلوکارہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔آج بھی ان کا گانا پتنگ باز سجنا شائقین کے دلوں میں بستا ہے۔ فریحہ نے پنجابی، اردو گانوں اور غزلوں سے اپنی منفرد شناخت بنائی۔ ان کا آخری البم ماہیا 2010 میں ریلیز ہوا۔فریحہ پرویز گلوکار نعمان جاوید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم یہ رفاقت زیادہ عرصہ تک نہ چل سکی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔