Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانفیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کے وکیل نے استعفیٰ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردیا، کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کررہے ہیں، فیصل واوڈ کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنا ہا کہ استعفے کے بعد فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس غیر موثر ہوچکا ہے ۔ اس سے قبل فیصل ووڈا قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے اور انہوں نے ایوان میں سب سے پہلے ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے گیلانی کو زبردست شکست ہوگی۔پیپلز پارٹی شرمندگی مٹانے کیلئے کسی اور سینیٹر کو ہٹا کر گیلانی کو سینیٹر بنائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔