Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانفیصل واوڈا کا بطور سینیٹر نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست مسترد

فیصل واوڈا کا بطور سینیٹر نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کا بطورسینیٹرنوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مستردکردی ۔الیکشن کمیشن میں جب سماعت شروع ہوئی تو رشید اے رضوی کی وساطت سے دوست محمد جیسر نے نئی درخواست دائر کی۔ جس کے متن میں درج ہے کہ فیصل واوڈا نے پاسپورٹ میں جائے پیدائش امریکہ درج کی ہوئی ہے۔فیصل واوڈا سے پوچھا جائے کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟ الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی کہ فیصل واوڈا کا نوٹیفیکیشن روک کرعبوری ریلیف دیا جائے۔ممبرالیکشن کمیشن نے کہاکہ فیصلہ آنے کے بعد نااہلی ہوئی تو ڈی نوٹیفائی کر سکتے ہیں۔ جنہوں نے فیصل واوڈا کو سینیٹ میں منتخب کیا ان کا ووٹ دینے کا حق سلب نہیں کر سکتے۔ یہ درخواست بھی دیگر درخواستوں کے ساتھ سنیں گے۔خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پرالیکشن کمیشن میں 3شکایات درج ہیں۔درخواست کے متن میں درج ہے کہ 2018الیکشن کے نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے اور پی ٹی آئی رہنما نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔فیصل واوڈا نے جھوٹا حلف دے کر بددیانتی کی، وفاقی وزیر کو دہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیا جائے اوربطور وزیر کام کرنے سے روکا جائے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے کر کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔