فیس بک کی موبائل ایپ پر انسٹاگرام کی طرز کا نیا فیچر ریلز کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل فیس بک نے اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز فیچر کی نقل بھی کی تھی جو بیحد مقبول ہوا اور اب وہ اس ریلز کے ساتھ ہی یہی امید کررہی ہے۔فیچر سب سے پہلے امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فیس بک ریلز موسیقی، آڈیو، ایفیکٹس اور دیگر پر مشتمل فیچر ہوگا جس کو نیوز فیڈ یا گروپس میں دیکھا جاسکے گا۔ جب صارف ایسی مختصر ویڈیو کو دیکھے گا تو وہ آسانی سے کریٹیئر کو فالو کرسکے گا یا اپنے دوست سے شیئر کرسکے گا۔فیس بک کی جانب سے انسٹا گرام صارفین کو فیس بک مین ایپ میں ریلز کو ریکومینڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جس سے ریلز فیچر کو مستقبل قریب میں دونوں ایپس میں مکمل طور پر ایک کردیا جائے گا۔
فیس بک نے شارٹ ویڈیوز کا نیا فیچر ریلیزکردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔