Saturday, July 27, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیفیس بک، پچاس کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیکرز کے ہتھے چڑھ گیا

فیس بک، پچاس کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیکرز کے ہتھے چڑھ گیا

سان فرانسسکو ،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے 50 کروڑ سے زائد صارفین کی ذاتی معلومات ہیک کرنے کی اطلاعات نے انٹرنیٹ صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے غیر قانونی طور پر حاصل کردہ معلومات ایک آن لائن ہیکنگ فورم پر شائع کر دی ہیں، اس سے پہلے بھی فیس بک کو صارفین کی ذاتی معلومات کی حفاظت نہ کرنے اور ڈیٹا لیک کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس حوالے سے امریکی سائبر کرائم انٹیلیجنس کمپنی ہڈسن راک کے چیف ٹیکنالوجی افسر ایلن گال نے لیک ہونے والے ڈیٹا کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شائع کرتے ہوئے فیس بک کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔