Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینبھارتی شیر اپنے گھر میں ڈھیر،انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست

بھارتی شیر اپنے گھر میں ڈھیر،انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست

چنئی، انگلش ٹیم نے بھارتی شیروں کو اپنے ہی گھر میں ڈھیر کر دیا۔جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو چنئی ٹیسٹ میں عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 227 رنز کی عبرتناک شکست سے دے دی ہے ، مہمان انگلینڈ کی جانب سے 420 رنز کا پہاڑ جیسا تعاقب کا ہدف کرنے والے بھارتی سورما صرف 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی ٹیم ہوم گراونڈ پر بری طرح ناکام ہوئی، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بھارتی بلے باز بے بس نظر آئے اور ان کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 72 اور شبمن گل 50 رنز بناسکے، بھارت کے چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے، انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار اور جیمز اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، جوفرا آرچر، ڈوم بیس اور بین اسٹوک نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔انگلینڈ نے 1985 کے بعد چنئی میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے، اسی فتح کے ساتھ انگلینڈ کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔