Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینکورونا وبا کے دوران پنجاب بھر میں 10 لاکھ بچوں نے اسکول چھوڑ دیا

کورونا وبا کے دوران پنجاب بھر میں 10 لاکھ بچوں نے اسکول چھوڑ دیا

لاہور،کورونا وبا کے دوران پنجاب بھر میں 10 لاکھ بچوں نے اسکول کو خیر باد کہہ دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول چھوڑ کر چلے جانے والے بچوں کو اگلے تین سے چار ماہ میں اسکول واپس لائیں گے اور پنجاب کے 36 اضلاع میں یہ کام شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کو بچے اسکولوں میں واپس لانا پڑیں گے تو ایسا نہیں ہے کیونکہ یہ اساتذہ کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اسکولز کانسل اور سی ای اوز کی یہ ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ یکم فروری سے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اور یونیورسٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں اور حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کے مطابق طلبا کو متبادل دنوں میں بلایا جائے گا۔ اسکولوں اور کالجز میں اسمارٹ نصاب کے مطابق تعلیم دی جا رہی ہے جبکہ کچھ جامعات میں آن لائن اور بعض میں طلبا کے امتحانات آن کیمپس ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔