Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزحکومت کا وفاقی بجٹ میں تعلیم کیلئے خطیررقم مختص کرنے کا فیصلہ

حکومت کا وفاقی بجٹ میں تعلیم کیلئے خطیررقم مختص کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز ) پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے وفاقی بجٹ 24-2025 میں تعلیم کے شعبے کیلیے 20ارب 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت تعلیم کے لیے صرف 8 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی بجٹ میں یہ ایک سال میں تقریبا 140فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہے جوحکومت کی تعلیم کے شعبے میں ترجیح کا مظہر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو رواں مالی سال کے دوران کیے گئے اقدامات سے تعلیم کے شعبے کے ترقیاتی بجٹ میں اس قدراضافے کے لیے اعتماد ملا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔