Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاننااہلی کیس :الیکشن کمیشن نے باربارالتوا مانگنے پرفیصل واوڈا پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

نااہلی کیس :الیکشن کمیشن نے باربارالتوا مانگنے پرفیصل واوڈا پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرفیصل واوڈ نااہلی کیس میں باربارالتوا مانگنے پرفیصل واوڈا پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا،آئند سماعت پر فیصل واڈا کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا گیا،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ فیصل واوڈا کے عدم تعاون پرتحقیقاتی اداروں کی مدد لینے پرغورکررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔فیصل واوڈا کے وکیل محمد بن محسن کے معاون وکیل حسنین علی چوہان نے کارروائی موخرکرنے کی درخواست کردی،اور بتایاوکیل لاہورہائیکورٹ کیس کے سلسلے میں لاہور میں موجود ہیں،الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے ریمارکس دیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کسی عدالت کی کارروائی سے مشروط نہیں،پاور آف اٹارنی لے آئیں، بیان ریکارڈ کر کے فیصلہ سنا دیتے ہیں،الیکشن کمیشن نے معاون وکیل کودلائل دینے سے روک دیا،باربارالتوا مانگنے پرفیصل واوڈا پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔درخواست گزار قادرخان مندوخیل نے موقف اختیارکیاسپریم کورٹ ہارون اختر اورسعدیہ عباسی کی امریکی شہریت ثابت ہونے پرسینیٹ رکنیت معطل کرچکی ہے، فیصل واوڈا نے امریکی شہریت چھپائی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیئے ،گزشتہ سماعت پرامریکی شہریت پر وضاحت کا موقع دیا۔مزید التوا کی درخواستیں مسترد کرتے ہیں ،فیصل واوڈا کے عدم تعاون پرتحقیقاتی اداروں کی مدد لینے پرغورکررہے ہیں ،الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کوذاتی حیثیت میں پیش ہونیکا حکم دیدیا اورفیصل واوڈا نا اہلی کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔