اسلام آباد،اسلام آبادوکلا کے چیمبرز گرائے جانے کا معاملہ ،وکلا کے خلاف تھانہ مارگلہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آرکے مطابق مشتعل وکلا ایف ایٹ کچہری میں داخل ہوئے۔وکلا کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور اینٹیں تھیں،وکلا نے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ایف آئی آر کے مطابق وکلا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے دورازے اور کھڑکیاں توڑی اوروکلا کے خوف سے سائلین ڈر کر بھاگنے لگے،ایف آئی آر میں پندرہ وکلا کو نامزد کیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے میں ملوث وکلا کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔