اسلام آباد( ارمان یوسف)پمز ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا کو ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور پمز ہسپتال کے حوالے میڈیا میں معاملات ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا ادا کریں گے۔ ڈاکڑمبشر ڈاہا پمز ہسپتال کے شعبہ ڈرماٹالوجی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔اس سے قبل وہ رجسٹرار پمز ہسپتال کی ذمہ داریاں بھی ادا کر چکے ہیں۔