Thursday, April 17, 2025
ہومپاکستانسینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اس نظام کے منہ پرطمانچہ ہے،افتخار درانی

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اس نظام کے منہ پرطمانچہ ہے،افتخار درانی

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر افتخار درانی نے اعظم سواتی کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اقتدار میں آکر ایف آئی آئے کو اپنے سیاسی حریفوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، سارے ادارے پی ڈی ایم کی بی ٹیم بنے ہوئے جبکہ چوروں و حواریوں کو آزاد کردیا گیا ہے، سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اس نظام کے منہ پرطمانچہ ہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افتخار درانی نے کہا کہ پہلے شہباز گل اور اب اعظم سواتی ، وہی طریقہ کار وہی اداروں کا خوف ایک بزرگ شخص کو برہنہ کرکے مارنا یہ کونسے مہذب معاشرے کی نشانی ہے اور عوام کو کیا میسج دیا جا رہا ہے یہ روش کسی کو بھی فائدہ نہیں دے گی، یقین جانیے! آزادی کی تحریکوں کو روکا نہیں جاسکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔