Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادوفاقی حکومت نے اسلام آباد کچہری کی منتقلی سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کچہری کی منتقلی سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد،وفاقی حکومت کا اسلام آباد کچہری کی منتقلی سے متعلق بڑا اقدام ،91عدالتوں پر مشتمل جدید طرز کے جوڈیشل کمپلیکس کی فوری تعمیر کا فیصلہ،(آج)31مارچ کو سی ڈی ڈبلیو پی سے منصوبے کی منظوری ہو جائے گی ،سیکرٹری قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کچہری منتقلی سے متعلق وزارت قانون کی کارکردگی کی تعریف کی اور ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد کچہری کی منتقلی سے متعلق حکومتی اقدامات کو سراہتے ہیں۔ سیکرٹری قانون کی طرف سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ 91کورٹس کی جی الیون میں تعمیر کیلئے چھ اعشاریہ آٹھ بلین روپے کی منظوری 31مارچ کو ہو جائے گی،گرائونڈ کے ساتھ آٹھ منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی ، سائلین کیلئے سہولت سنٹر کی تعمیر سے متعلق بھی پیپر ورک مکمل ہو چکا ، جمعرات کو وفاقی کابینہ سے بھی منظوری ہو جائے گی، سمری ارسال کردی ہے ۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے سمری کی ایک کاپی عدالت جمع کرائیں۔ سیکرٹری قانون کی طرف سے بتایا گیا کہ جی الیون جوڈیشل کمپلیکس کی تزئین و آرائش کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے،جوڈیشل کمپلیکس میں عدالتوں کو اسٹاف بھی فراہم کردیا گیا ہے،پہلے سے موجود جوڈیشل کمپلیکس کی بلڈنگ کی حوالگی کا معاملہ بھی طے پا چکا ہے، نیب کی پرانی بلڈنگ کورٹس کیلئے موزوں نہیں،ٹربیونل کی منتقلی کیلئے جی ٹین میں کرائے پر عمارت لے لی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کوشش کریں جلد سے جلد یہ مسئلہ حل ہوسکے، سائلین کی سہولت کو ذہن میں رکھ فیصلے کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔