Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزڈی سی اسلام آباد کی توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر بینچ تشکیل

ڈی سی اسلام آباد کی توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر بینچ تشکیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے،
ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت 4مارچ کو ہو گی ،سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دو رکنی ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔
جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔