Tuesday, July 1, 2025
ہوماسلام آبادکیرئیر ٹیسٹنگ ایجنسی کا خلاف ضابطہ لوگوں کو ڈی میرٹ کر کے نوکریوں سے محروم کرنے کا انکشاف ، فیکٹ اینڈ فائندنگ کمیٹی کی رپورٹ چیئرمین سی ڈی اے کو پیش

کیرئیر ٹیسٹنگ ایجنسی کا خلاف ضابطہ لوگوں کو ڈی میرٹ کر کے نوکریوں سے محروم کرنے کا انکشاف ، فیکٹ اینڈ فائندنگ کمیٹی کی رپورٹ چیئرمین سی ڈی اے کو پیش

اسلام آباد،کیرئیر ٹیسٹنگ سروس پاکستان کی طرف سے خلاف ضابطہ طور پر لوگوں کو ڈی میرٹ کرنے اورانہیں ٹرن ڈائون کر کے نوکریوں سے محروم کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،کیرئیر ٹیسٹنگ سروس پاکستان کے معاملے پر بنائی گئی فیکٹ اینڈ فائندنگ کمیٹی نے رپورٹ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کو پیش کر دی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ٹیسٹنگ سروس ایجنسی نے خلاف ضابطہ لوگوں کو ڈی میرٹ کیا ،جس کی وجہ سے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 10کے قریب لوگوں کو میرٹ پر ہونے کے باوجود انہیں ٹرن ڈائون کیا گیا اور انکی نوکری نہیں ہو سکی ، فراڈ سامنے آنے پر چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے معاملے کی تحقیقات کر کے فیکٹ اینڈ فائندنگ رپورٹ طلب کی تھی ۔ سی ڈی اے کی طرف سے کیرئیر ٹیسٹنگ ایجنسی کے فراڈ سے متعلق رپورٹ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کو بھجوا دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کیرئیر ٹیسٹنگ سروس ایجنسی سی ڈی اے کے ایک اعلیٰ افسر کے رشتے دار کی تھی ،تحقیقات میں ایجنسی کا پیپر لیک ہونے کے بھی ثبوت ملے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔