Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 40 ہلاکتیں، ساڑھے تین ہزارنئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 40 ہلاکتیں، ساڑھے تین ہزارنئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا کے وار جاری ،ایک روز میں مزید 40افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13,757ہوگئی جبکہ مزید3,449 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد619,259ہوگئی ۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وبا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید3,449نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کیمریضوں کی تعداد 6 لاکھ19ہزار 259 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 62ہزار 503 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ93ہزار054افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں77ہزار972،اسلام آباد میں50ہزار096،بلوچستان میں19ہزار290 ،گلگت بلتستان میں4967اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے11ہزار377کیسز سامنے آچکے ہیں۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 96لاکھ91ہزار087افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔