Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا وائرس سے مزید32 افراد جان کی بازی ہا ر گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید32 افراد جان کی بازی ہا ر گئے

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید32 افراد جان کی بازی ہا ر گئے ،جاں بحق افراد کی تعداد 12,804ہوگئی جبکہ کورونا کے1,541 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 577,482ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وبا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,541نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ77ہزار482ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ57ہزار408ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ70ہزار 222افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں71ہزار728،اسلام آباد میں44ہزار032،بلوچستان میں19ہزار035 ،گلگت بلتستان میں4956اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار101کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندء سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید32مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12804ہوگئی۔کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4322افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 5323،خیبرپختونخوا میں 2065،اسلام آباد میں496،بلوچستان میں200اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث296 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سیمتاثرہ22ہزار285 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,558مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,505افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ42ہزار393مریض کورونا وائرس کو شکست دیچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41ہزار849کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1541افراد میں تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 88لاکھ73ہزار741افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔