Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکرونا وائرس کے مزید 38مریض جاں بحق، اموات کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی

کرونا وائرس کے مزید 38مریض جاں بحق، اموات کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی

اسلام آباد، مہلک وباء کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید38 افراد جاں بحق ہو گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہوچکی ہے۔ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 352 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنیکی شرح 4.48 فیصد بتائی جارہی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 38 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 210 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 38 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,173,593 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 545 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔