Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا سے مزید78اموات،4757نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید78اموات،4757نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا سے مزید78اموات،4757نئے کیسز رپورٹ، گزشتہ روز 43ہزار 965افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد14ہزار434ہوگئی اس کے علاوہ فعال کیسز کی تعداد 43ہزار 965ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار434 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ67 ہزار957 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار365افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار497، خیبر پختونخوا 2 ہزار342، اسلام آباد568، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 207 اور آزاد کشمیر میں 352 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 57 ہزار833، خیبر پختونخوا87ہزار55، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار433، پنجاب 2 لاکھ 20 ہزار392، بلوچستان 19 ہزار557، آزاد کشمیر 12 ہزار663 اور گلگت بلتستان میں5ہزار24 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔