Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینجدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر پر تقریب کا اہتمام

جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر پر تقریب کا اہتمام

جدہ(خالد نواز چیمہ) جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختصر پیمانے پر پاکستانیوں اور آن لائن جدہ کی سماجی سیاسی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی جس میں یک جہتی کے حوالے سے صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائیندے سفیر رضوان سعید شیخ تھے، اورسیز کشمیر کمیونٹی کے خورشید متیار ، کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری اور قونصل جنرل خالد مجید نے اور پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفارت کار علی الغامدی نے ویڈیو خطاب کی۔ خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی جہاں جہاں موجود ہیں وہ کشمیر کی آزادی کیلئے بھرپور آواز رکھتے ہیں، کشمیروں سے یک جہتی کی تقریب کرونا کی وجہ سے مختصر ہے مگر پرجو ش ہے اور کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کی ہم بپر زور مذمت کرتے ہیں۔کشمیر میں مجاہدین کے حوصلے بلند ہیں اور یہ ہندوستا ن کی شکست ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔