Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانسندھ میں فی کلو سی این جی کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ ہوگیا

سندھ میں فی کلو سی این جی کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ ہوگیا

کراچی (آئی پی ایس )سندھ میں فی کلو سی این جی کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ ہوگیا ہے،پنجاب میں فی لیٹر سی این جی کی قیمت 8روپے بڑھ گئی ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی کی قیمت میں سیلز ٹیکس بڑھنے اور مہنگی آر ایل این جی کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔غیاث پراچہ نے کہا کہ حکومت سی این جی کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کرے۔درآمدی سطح پر سیلز ٹیکس رعایت سے سی این جی کی قیمت گھٹ جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔