Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان کی منزل پانے کیلئے آگ اور خون کے دریاں سے گزرنا پڑا،وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان کی منزل پانے کیلئے آگ اور خون کے دریاں سے گزرنا پڑا،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی کی تاریخ میں یوم پاکستان 23 مارچ کے دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،یہ ایک ایسا دن ہے جب آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی،آج ہم آزاد ہیں لیکن یہ آزادی بہت سی قربانیوں، کاوشوں اور محنتوں کا ثمر ہے،بحیثیت قوم ہم قائداعظم اور ان کی زیر قیادت قرارداد پاکستان منظور کرنیوالے مسلم لیگ کے اکابرین کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منٹو پارک کے تاریخی جلسے میں منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی،23 مارچ کا دن جذبوں کی تعمیراور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے،حصول آزادی کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا،پاکستان کی منزل پانے کیلئے آگ اور خون کے دریاں سے گزرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں بے شمار قربانیاں دے کر الگ وطن کی جدوجہد کامیاب ہوئی،برصغیر میں بسنے والی مختلف نسلیں، مختلف قبیلے اور مختلف فرقے ایک قوم بننے کا فیصلہ نہ کرتے تو پاکستان کا معجزہ کبھی ظہور پذیر نہ ہوپاتا۔ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر بتدریج جاری ہے -انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں قوم کے ہر فرد کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،بحیثیت قوم ہم نے پاکستان کے موجودہ چیلنجز کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کی بنیاد رکھ چکی ہے۔ ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائد اور اقبال نے دیکھا۔ 23 مارچ 1940 والے جذبے، عزم اور یکجہتی کو اپنا کر وطن عزیز کو آگے لے کر جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔