Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادبداخلاقی اورکردار کشی کی سیاست کی ہمیشہ مذمت کی، چوہدری محمد یٰسین

بداخلاقی اورکردار کشی کی سیاست کی ہمیشہ مذمت کی، چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد،سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یسین گروپ) کے قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات منعقد ہوئیں،مزدور یونین کے مرکزی سوشل میڈیا انچارج ملک کمال نے قائدین مزدور یونین اور دیگر احباب کے اعزاز میں ماڈل ٹان ہمک میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا

مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین،اورنگزیب خان،ایمپلائز یونین کے صدر سید مقبول حسین شاہ،مرزا سعید اختر،چوہدری زاہد احمد،راجہ محمد رفیق،اسد محمود،محمد سرفراز ملک،احمد علی شیرازی،فرخ سجاد کیانی،راجہ اشتیاق کیانی،راجہ نعمان کیانی،راجہ شعبان،یوسی چیئرمین ہمک قاضی فیصل نعیم،انجمن تاجران کے صدر عثمان کاکڑ،صحافی برادری سے ملک زاہد،ڈاکٹرفرہاد تیمور، شعبان اصغر،ناصر شاہ اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی،پارلیمنٹ لاجز کی تقریب میں رشید،محمد علی،نعمت اللہ، نصرت، غزالہ، وقاص شاہ،لیاض لنڈ،عمیر،محبوب بھٹی،ندیم،ایسل مسیح،نذیر مسیح،حافظ اویس صادق اور انکے دیگر ساتھیوں نے سی ڈی اے لیبر یونین (امان اللہ گروپ)کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یسین گروپ)میں شمولیت کا اعلان کیا،ماڈل ٹان ہمک میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسی چیئرمین قاضی فیصل نعیم نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں چوہدری محمد یسین جیسا عظیم اور محنت کش مزدور رہنما ملا اور سی ڈی اے ملازمین کو ملنے والی مراعات اور مزدور یونین کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہی پاکستان بھر کے محنت کشوں نے انہیں بلامقابلہ ورکرز فیڈریشن کا بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب کیا جوآپ سب کیلئے قابل فخر ہے،پارلیمنٹ لاجز میں مزدور یونین کے رہنما چوہدری محمد یسین،بابر اعوان،راجہ نثار،عرفان خان،احمد علی شیرازی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے تمام ملازمین کو خوش آمدید کہا،چوہدری محمد یسین کا کہنا تھا کہ مزدور یونین نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق اور خوشحالی کی جدوجہد کی جنگ لڑی اور محنت کشوں کو ملنے والی تاریخی مراعات فل بیسک عیدالانس،ڈائیٹ سیشن الانس،20%سپیشل الانس بمعہ بقایاجات،سکیلوں کی اپ گریڈیشن،حج پالیسی،حافظ،پادری اور کمپیوٹرالانس،بیوہ فنڈ کا قیام اور ملازمین کی مستقلی ہماری سالوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے آج ادارے میں چھ ہزار آسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ نا اہل ٹولے کی وجہ سے ڈیلی ویجز ملازمین اب تک ریگولر نہ ہو سکے اور ماضی میں 30 اپریل 2011کو ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کو رکوانے میں بھی یہ مزدور دشمن ٹولہ ملوث تھا،مزدور یونین میں شامل نوجوان میری تنظیم کا اثاثہ ہیں اور آنے والے وقت میں یہ پڑھے لکھے لوگ ہماری تنظیم کو آگے لے کر بڑھیں گے اور جو لوگ آپ اور آپکے بچوں کے معاشی قاتل ہیں وہ بہروپ بدل کر ایک بار پھر آپکا استحصال کرنے کے لیے آپکو بیوقوف بنانے کی کوشش کریں گے جیسا کہ ماضی میں ڈبل بیسک،پلاٹوں کی الاٹمنٹ،آپکے بچوں کی بھرتی اور ایم سی آئی کے خاتمے کے خواب دکھا کر آپکے تین سال ضائع کیے گئے،آج کا با شعور محنت کش ان بہروپیوں کو پہچان چکا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ ان نا اہل تنظیموں سے اپنی علیحدگی کا اعلان کر کے مزدور یونین میں شامل ہو رہے ہیں،ظلم کی تاریک رات کا خاتمہ ہونے کو ہے اور انشا اللہ سی ڈی اے مزدور یونین کی کامیابی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔