Saturday, July 27, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیچین، چھوئے چھیاو-2 ریلے سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ

چین، چھوئے چھیاو-2 ریلے سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ

چین کے چاند پر تحقیق کے منصوبے کے چوتھے مرحلے کے چھوئے چھیاو -2 ریلے سیٹلائٹ کو بدھ کے روز صبح 8 بج کر 31 منٹ پر وین چانگ سپیس لانچنگ سائٹ سے لانگ مارچ کیریئر راکٹ کے ذریعے کامیابی سے لانچ کیا گیا ۔

چینی میڈیا گروپ کے مطابق چاندپرتحقیق کے چوتھے مرحلے کے فالو اپ منصوبے کے “کلیدی حصے” کے طور پر ، چھوئے چھیاو -2 ریلے سیٹلائٹ رابطے کا ایک “پل” تیار کرے گا جو چھانگ عہ -4 اور چھانگ عہ-6 مشنز کے لیے زمین اور چاند کے درمیان ریلے مواصلات فراہم کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔