76

شہباز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات ، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی، تعلقات پر جمی برف پگھلنے کی توقع

لاہور،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کر کے والدہ سے انتقال پر تعزیت کی، دونوں رہنماﺅں کی ملاقات سے چوہدری نثار اور(ن) لیگ قیادت کے تعلقات پر جمی برف پگھلنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو سابقہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جاتی امراءمیں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات کر کے ان کی والدہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔دوسری طرف سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کے بعد چوہدری نثار اور لیگی قیادت کے تعلقات میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں