Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسپریم کورٹ نے کرپشن کے خاتمے کا موقف تسلیم کرلیا،فواد چوہدری

سپریم کورٹ نے کرپشن کے خاتمے کا موقف تسلیم کرلیا،فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کرپشن کے خاتمے کا موقف تسلیم کرلیا،عدالت نے مکمل خفیہ رائے دہی کا اصول تسلیم نہیں کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے متعلق رائے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کرپشن کے خاتمے ،ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی اور اراکین کے لین دین کے معاملات کو ختم کرنے کے موقف کو تسلیم کر لیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مکمل خفیہ رائے دہی کا اصول نہیں مانا، الیکشن کمیشن کو کہا گیا ہے کہ وہ شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کرے،جس میں ٹریس ایبل بیلٹ شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔