Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کاجابہ تیلی میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 150کنال سرکاری اراضی بااثرقابضین سے واگزار کرا لی

سی ڈی اے کاجابہ تیلی میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 150کنال سرکاری اراضی بااثرقابضین سے واگزار کرا لی

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے علاقے جابہ تیلی میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 150کنال سرکاری اراضی بااثرقابضین سے واگزار کرا لی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کوسرکاری اراضی پر قبضہ کے خلاف سی ڈی اے نے جابہ تیلی میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ۔سی ڈی اے انتظامیہ150کنال سرکاری اراضی بااثرقابضین سے واگزار کرا لی ۔سی ڈی اے انتظامیہ قبضہ مافیا نے جابہ تیلی کی سرکاری اراضی پر نئی عمارتوں کی تعمیر بھی شروع کردی ہے۔سی ڈی اے انتظامیہ نئی پرانی تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جارہاہے ۔سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق قبضہ مافیا سرکاری اراضی پر تعمیرات ے ساتھ زمین کی خرید وفروخت میں بھی ملوث ہے۔سی ڈی اے انتظامیہ آپریشن شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کیا جارہا ہے ۔سی ڈی اے انتظامیہ آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی او کی ہیوی مشنری کا استعمال کیا جارہا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔