Friday, April 19, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا سیکٹر ڈی 12ٹومیں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈائون

سی ڈی اے کا سیکٹر ڈی 12ٹومیں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈائون

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کا سیکٹر ڈی 12ٹومیں پارک کی اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈائون، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کرتے ہوئے پارک کی اراضی واگزار کروا لی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی اے کے انفورسمنٹ و انوائرنمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ویسٹ)کے عملے نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے ہفتہ کے روز اسلام آباد کے علاقے سیکٹر D-12/2 میں پارک کی اراضی غیرقانونی قابضین سے واگزار کرنے لئے کارروائی کی۔ سیکٹر D-12 کے مکینوں کو سیر و تفریح کی سہولیات کی فراہمی میں حائل روکاوٹ کو دور کر نے کے لئے سی ڈی اے حکام کئی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سیکٹر D-12/2 میں پارک کیلئے مختص اراضی پر قابض مکینوں کا عدالت سے حاصل کردہ حکم امتناعی خارج ہوا جسکے بعد ان مکینوں کوہٹانے اور پارک کی اراضی پر بنائے گئے کمروں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران سی ڈی اے انفورسمنٹ اور انوائرنمنٹ(ویسٹ)ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے 6 غیرقانونی کمرے اور دیگر تعمیرات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کرتے ہوئے پارک کی اراضی واگزار کرالی۔