اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد میں صبح سے تیز بارش کے بعد سی ڈی اے کا عملہ فورا متحرک ہوا،سڑکوں پر نکاسی آ ب کے لئے سی ڈی اے عملے کا کام تیزی سے جاری ہے، برساتی نالوں کی نگرانی کے لئے سی ڈی اے کا عملہ فیلڈ میں موجودرہا۔اسلام آباد میں تمام ایمرجنسی رسپانس سینٹرز فعال کردئیے گئے ۔اسلام آباد کی تمام شاہراہیں، نالے اور ڈرینج لائن کلیئرکردی گئیں ۔سی ڈی اے عملہ مون سون کی بارشوں میں چوبیس گھنٹے ہائی الر ٹ رہا،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی ڈی اے کی دی گئی ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
بارش، سی ڈی اے کا عملہ متحرک ،ایمرجنسی رسپانس سینٹرز فعال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔