Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانبورے والا،خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق

بورے والا،خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق

بورے والا، بورے والا میں تیز رفتارٹرک اورکارمیں تصادم ہوگیا،خوفناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے بوریوالاکے کچی پکی روڈپر جمعرات کی صبح خوفناک حادثے میں 8جانیں چلی گئیں ،حادثہ تیزرفتارٹرک اور کارمیں تصادم کے باعث پیش آیا،کارمیں سوارخواتین اور بچوںسمیت تمام افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔امدادی ٹیموں نے کارکوکاٹ کرلاشیں نکالیں،تمام لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، کار میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لڈن سے لاہور جا رہے تھے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کار ڈرائیور محمد جہانگیر ولد فیاض احمد موضع علی الدین لڈن، شہریار، مہوش زوجہ محمد عمران، احمد ولد جہانگیر عمر 4 سال، علی ولد جہانگیر عمر 7 ماہ، ماریہ دختر جہانگیر عمر 6 سال، سوہا اور بلو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔