Saturday, July 27, 2024
ہومکھیلبابرنے ٹیم کی غلطیاں جلد دورکرنے کا ارادہ کرلیا

بابرنے ٹیم کی غلطیاں جلد دورکرنے کا ارادہ کرلیا

کیپ ٹائون ،قومی کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی غلطیاں جلد دور کرنے کا ارادہ کرلیا اور کہا کہ پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پچ پر موجود نمی کا فائدہ اٹھایا،آخر میں تھوڑی بہتر بولنگ کرتے تو پروٹیز کو مزید کم ٹوٹل تک محدود کرسکتے ہیں،جنوبی افریقہ میں پہلی سنچری پر مسرور ہوں، فارم آئندہ میچز میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ پچ پر نمی موجود تھی، ہم نے ٹاس جیت کا اسی کا فائدہ اٹھایا،بولرز نے اچھی لائن و لینتھ پر بولنگ کی، سوئنگ کی وجہ سے ہم ابتدا میں پروٹیز پر حاوی رہے، درمیان میں ایک شراکت بھی بنی مگر بولرز کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ انھوں نے حریف کوکھل کر رنز نہیں بنانے دیے، آخر میں ہم تھوڑی بہتر بولنگ کرتے تو جنوبی افریقہ کو مزید کم ٹوٹل تک محدود کرسکتے تھے، اب میٹنگ میں اپنی غلطیوں کا جائزہ لے کر بہتری لائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔