Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانآصف زرداری کی سرکاری ملازمین پر تشدد کی مذمت

آصف زرداری کی سرکاری ملازمین پر تشدد کی مذمت

اسلام آباد ،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدراور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی چوک اسلام آباد کے مناظر دیکھ کر شدید تکلیف ہوئی۔

ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے سرکاری ملازمین سے دشمنوں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ عمران نیازی اقتدار میں آکر کرے گا کیا؟ اس کا جواب سامنے ہے کہ عمرا ن خان عوام کے استحصال کے سوا کچھ نہیں کر سکتا۔ انہیں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے تکلیف ہو رہی ہے۔ سرکاری ملازمین کے معاشی استحصال سے ملک ترقی نہیں کرے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ چھوٹے اسکیل کے ملازمین غربت کی لکیر سے بھی نیچے آچکے ہیں۔ وہ اپنے گھروں کا کرایہ دیں، یا بچوں کی فیس جو ان کی اس تنخواہ سے ممکن نہیں ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مشکل حالات کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا تھا جو سرکاری ملازمین کا حق تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔