Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانتاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشری سے اختیار لیا گیا، اس آرڈینس کو نہیں مانتے، اسد قیصر

تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشری سے اختیار لیا گیا، اس آرڈینس کو نہیں مانتے، اسد قیصر

صوابی(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشری سے اختیار لیا گیا، اس آرڈینس کو نہیں مانتے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی حکومت ہے، چیف منسٹر کی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاق سے بات چیت جاری ہے، بجلی ہماری ہے، لوڈشیڈنگ بالکل ختم کی جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب میں گندم کا بڑا سکینڈل ہوا، ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بارڈر پر تجارت بند ہے، قبائلوں کو مشکلات ہیں، آپ نے قبائل کو روزگار دیا ہے، ان کو سہولیات بھی دی جائیں۔
سابق سپیکر نے مزید کہا کہ بارڈر پر کاروبار فوری کھولا جائے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ملک گیر تحریک شروع کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔