Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاناسپیکر اسد قیصر سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ملاقات ،انتخابی اصلاحات اور جوڈیشل ریفارمز پر تبادلہ خیال

اسپیکر اسد قیصر سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ملاقات ،انتخابی اصلاحات اور جوڈیشل ریفارمز پر تبادلہ خیال

اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات ،انتخابی اصلاحات اور جوڈیشل ریفارمز پر تبادلہ خیال ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملاقات کی جس میں انتخابی اصلاحات اور جوڈیشل ریفارمز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسد قیصر کی پارلیمانی سطح پر قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے کی کوششوں کو سراہا اورکہا کہ اپوزیشن کو قانون سازی اور انتخابی اصلاحات کے عمل میں سرگرم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں قومی اہمیت کے حامل معاملات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔